1 مئی 2017 - 13:33
شنگھائی میلے میں ایرانی ثقافت کی نمائش

چین کے شہر 'شنگھائی' میں منعقدہ بین الاقوامی ثقافتی میلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافت کے مختلف پہلووں کی نمائش کی گئی جسے عوام نے بھرپور انداز میں سراہا.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین کے شہر 'شنگھائی' میں منعقدہ بین الاقوامی ثقافتی میلے میں اسلامی جمہوریہ ایران کی ثقافت کے مختلف پہلووں کی نمائش کی گئی جسے عوام نے بھرپور انداز میں سراہا.

ايك روزہ نمائش اتوار كو شنگھائي يونيورسٹي كے تعاون سے منعقد كي گئي جس ميں مختلف ممالك كے طلباء بشمول ايران نے اپني ثقافت اور سياحتي مقامات سے حاضرين كو روشناس كروايا.

ايران كے علاوہ اس نمائش ميں مصر، پاكستان، سويڈن، برطانيہ، اٹلي، جرمني، تيونس، ايكواڈور، امريكہ اور جنوبي كوريا بھي شريك تھے.

ايراني سٹال ميں جس كو چين ميں ايراني ثقافتي اتاشي اور صدارتي نمائندہ برائے ٹيكنالوجي كي سرپرستي حاصل تھي تاريخي و سياحتي مقامات، روايتي ملبوسات اور دستكاريوں كي تصاوير كو نمائش كے لئے ركھا گيا تھا.

اس موقع پر ايراني ثقافتي اتاشي بہنام آزاد نے شنگھائي يونيورسٹي كے وائس چانسلر اور چيني تنظيم برائے تعاون اور پبلك ڈپلوميسي كے سربراہ سے ملاقات كي اوردونوں ممالك كے درميان ثقافتي شعبے ميں تعاون كي توسيع كے حوالے سے تبادلہ خيال كيا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲